ہانگ کانگ پوسٹ مقامی رہائشیوں کی ضروریات اور ہانگ کانگ کی عالمی ڈاک خدمات کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے قابلِ اعتماد، مؤثر، اور جامع ڈاک خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں 200 سے زیادہ مقامات کی عالمی رسائی ہے۔ یہ اگست 1995 سے ایک تجارتی فنڈ ڈیپارٹمنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔

خطوں اور پارسل کی خدمات کے علاوہ، ہانگ کانگ پوسٹ مختلف ضروریات کے حامل صارفین کے لئے خدمات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے، جیسے Speedpost اور Local CourierPost خدمات۔ اس کے علاوہ، ہانگ کانگ پوسٹ ای کامرس مارکیٹ کی ترقی میں مدد کے لئے متعلقہ خدمات، جیسے

e-Express+ اور EC-Get خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ ای کامرس کاروبار کی ترقی کے ساتھ قدم ملانے کے لئے، ہانگ کانگ پوسٹ میل پوسٹنگ اور کلیکشن کی سہولتوں اور خدمات کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔

بلوں اور ادائیگیوں کے لئے PayThruPost صارفین کو تمام ڈاک خانوں میں نقد، چیک، بینک ڈرافٹ اور EPS کے ذریعہ سرکاری، یوٹیلٹی اور دیگر بلوں کی ادائیگیوں کو طے کرنے کے لئے ون اسٹاپ سروس فراہم کرتا ہے۔ تمام پوسٹ آفس کاؤنٹرز اور iPostal کیوسکس پر لین دین کے لئے رابطے کے بغیر ادائیگی قبول کی جاتی ہے۔

ہانگ کانگ کے ڈاک ٹکٹ مقامی عوام اور ٹکٹ اندوزوں میں مقبول ہیں۔ اپنے وسیع ڈاک خانے کے نیٹ ورک کے علاوہ، ہانگ کانگ پوسٹ اپنے ShopThruPostآن لائن شاپنگ پلیٹ فارم کا بھی استعمال کرتا ہے تاکہ مقامی اور غیر مقامی ٹکٹ اندوزوں کو ہانگ کانگ کے ڈاک ٹکٹوں اور ٹکٹ اندوز مصنوعات کو آسان طریقے سے خریدنے کے قابل بنایا جاسکے۔

مستقبل کو دیکھتے ہوئے، ہانگ کانگ پوسٹ سرحد پار ای کامرس کاروبار کی طلب کو پکڑنے اور گوانگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کا خواہاں ہے

نسلی مساوات کے فروغ پر موجودہ اور مجوزہ اقدامات

ہانگ کانگ پوسٹ اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو وسیع پیمانے پر موثر اور قابل اعتماد ڈاک اور ذیلی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم عوام کے نسلی پس منظر سے قطع نظر ، تمام ممبروں کی متعلقہ خدمات تک یکساں رسائی کو یقینی بنانے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

متعلقہ خدمات

عوام خطے کے 122 پوسٹ آفس (جن میں تین موبائل پوسٹ آفس بھی شامل ہیں) پر ہماری پوسٹل اور اضافی خدمات کو استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈاک وصول کرنے والے کی نسل اور قومیت سے قطع نظر،ہانگ کانگ پوسٹ کی کارکردگ کے وعدوں کے مطابق نامزد کردہ پتہ) چینی یا انگریزی میں( پر پوسٹل اشیاء بھیج دی جاتی ہیں ۔

موجودہ اقدامات

عوام کے لیے دستیاب تمام معلوماتی کتابچے اور دستی اشتہار چائینیز اور انگریزی میں چھاپے گئے ہیں۔

نسلی اقلیتوں کے مرکز(CHEER) کے توسط سے جہاں ضروری اور مناسب ہوا ترجمانی کی خدمات کا اہتمام کیا جائے گا۔ CHEER آٹھ زبانوں میں ٹیلیفون کی ترجمانی کی خدمات فراہم کرتا ہے ، یعنی بھاسا انڈونیشیا ، ہندی ، نیپالی ، پنجابی ، اردو ، تگالوگ ، تھائی اور ویتنامی۔

مستقبل کے کام کا جائزہ

فراہم کردہ خدمات میں مستقل بہتری کے لیے عملے کے تاثرات / آراء پر غور کیا جائے گا۔

مختلف نسل کے لوگوں کی آراء / تاثرات پر غور کیا جائے گا تاکہ جہاں ضروری اور مناسب ہو وہاں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اضافی اقدامات کیے گئے

نسلی مساوات کے بارے میں شعور اور حساسیت کو بڑھانے کے لیے عملے کے لیے تربیت اور تجربے کے اشتراک سے متعلق سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تاثیر اور صارف کی آراء کی نگرانی

خدمت کی فراہمی کے لیے نسل میں غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

مسلسل بہتری کے لیے اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

مختلف نسل کے لوگوں کے تاثرات / آراء ، اگر کوئی ہیں تو ، انہیں ریکارڈ کیا جاتا ہے اور ان کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ جہاں ضرورت اور مناسب ہو مزید اضافہ کیا جاسکے۔

نسلی مساوات کے فروغ سے متعلق موجودہ اور مجوزہ اقدامات کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے ، براہ کرم مندرجہ ذیل چینلز کے ذریعے Mr William YU, اسسٹنٹ منیجر (تعلقات عامہ) 1 سے رابطہ کریں۔

2921 2590 : ٹیلیفون نمبر
2869 9519 : فیکس نمبر
msd@hkpo.gov.hk : ای میل
Management Services Division
6/F, Hongkong Post Building, 8 Wang Kee Street,
Kowloon Bay, Kowloon
: ڈاک کا پتا
 
返回